کمشنرکراچی کا شاپنگ مال کی غفلت سے معذور بچے کے خاندان کو دھمکیوں کا نوٹس

محمد اقبال میمن نے ڈپٹی کمشنر جنوبی کو متاثرہ خاندان سے رابطہ کر کے معاملہ حل کرانے کی ہدایت کردی۔

کراچی: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے شاپنگ مال انتظامیہ کی جانب سے 3 سالہ امان کے خاندان کو دھمکیوں کی خبروں پر نوٹس لے لیا۔

کمشنر کراچی کی ڈپٹی کمشنر جنوبی کو معاملات کی جانچ اور حل کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ معصوم امان کے خاندان سے رابطہ کر کے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کامسئلہ حل کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں مچھروں کی بہتات ، مچھر دانیوں کا کاروبار عروج پر

سکھر میں مضر صحت اشیاء کی فروخت جاری، سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر

کمشنر کراچی نے کہا کہ شاپنگ مال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے 3 سالہ امان اوران کی خاندان کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ متاثرہ خاندان کی مرضی کے مطابق معاملہ حل کیا جائے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل کلفٹن میں واقع شاپنگ مال کی برقی سیڑھیوں میں 3 سالہ امان زخمی ہوا تھا، خبروں کے مطابق شاپنگ مال انتظامیہ کی جانب امان کے گھر والوں کو مقدمات سے روکنے کی دھمکیاں دی گئی۔

شاپنگ مال انتظامیہ کے رویے کے حوالے سے امان کے والدین نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کی تھی ۔

متعلقہ تحاریر