ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس کے دوران بھی عمران خان موقف پر ڈٹے رہے
عمران خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے دوران 2 ٹوئٹس میں اپنی حکومت کے خاتمے کو امریکی سازش کا نتیجہ قراردیا

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس کے دوران بھی سابق وزیراعظم عمران خان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور اپنی حکومت کی تبدیلی کو امریکی سازش کا نتیجہ قرار دے دیا۔
میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارےجلسےکو تاریخی اورعظیم الشان بنانےکیلئےپشاور میں نکلنےوالےتمام لوگوں کا تہہ دل سےمشکورہوں۔
یہ بھی پڑھیے
ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس بھی حکومت مخالف ہیش ٹیگ نہ رکواسکی
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بیرونی مداخلت کی تائید کردی
عمران خان نے مزید لکھا کہ ایک آزاد پاکستان کی حمایت میں اپنےولولے اور ارادےکااظہارکرنے اورمجرموں کواقتداردلوانےکیلئےامریکی شہ پرحکومت کی تبدیلی یکسرمسترد کرنےوالا یہ مجمع اس امر کا ثبوت ہےکہ قوم کہاں کھڑی ہے۔
ہمارےجلسےکو تاریخی اورعظیم الشان بنانےکیلئےپشاور میں نکلنےوالےتمام لوگوں کا تہہ دل سےمشکورہوں۔ ایک آزاد پاکستان کی حمایت میں اپنےولولے و ارادےکااظہارکرنے اورمجرموں کواقتداردلوانےکیلئےامریکی شہ پرحکومت کی تبدیلی یکسرمسترد کرنےوالا یہ مجمع اس امر کا ثبوت ہےکہ قوم کہاں کھڑی ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 14, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا کہ میں اپنے 123 ایم این ایز کامشکورہوں جن کے استعفےٰآج سپیکرقاسم سوری نےمنظورکیے۔یہ لوگ عدالتوں سےسزافتہ اورضمانتوں پرگھومنےوالےمجرموں کو اقتدار دلوانے کے لیےامریکی اشارےپرحکومت کی تبدیلی،عزتِ نفس کی حامل ایک آزاد قوم کیلیے انتہائی درجےکی ہزیمت کیخلاف ایک خودمختار پاکستان کیساتھ ڈٹ کرکھڑےہیں۔
ہمارےجلسےکو تاریخی اورعظیم الشان بنانےکیلئےپشاور میں نکلنےوالےتمام لوگوں کا تہہ دل سےمشکورہوں۔ ایک آزاد پاکستان کی حمایت میں اپنےولولے و ارادےکااظہارکرنے اورمجرموں کواقتداردلوانےکیلئےامریکی شہ پرحکومت کی تبدیلی یکسرمسترد کرنےوالا یہ مجمع اس امر کا ثبوت ہےکہ قوم کہاں کھڑی ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 14, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران سفارتی کیبل کی سچائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا ذکر نہیں کیا گیا بلکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کا لفظ استعمال کیاگیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ملک میں فوج کا کوئی سیاسی کردار نہیں اور نہ ہی آزاد عدلیہ پر کوئی اثر و رسوخ ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کیلیے سازش رچائی تھی جسے سفارتی کیبل کے ذریعے بے نقاب کیا گیا تھا تاہم عمران خان کے سیاسی حریفوں نے دھمکی آمیز خط کو جعلی قرار دیا تھا۔









