شمالی وزیرستان، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی، شہید اہلکار کا تعلق میانوالی سے تھا۔

گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک سپاہی شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایشام کے علاقے میں دہشت گردوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سپاہی عصمت اللہ شہید ہو گیا جس کا تعلق میانوالی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 28 سالہ سپاہی کو عظیم قربانی دینے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہدا کا خون پوری قوم پر قرض ہے، ہم اس کی بوند بوند کا حساب لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے افسروں، جوانوں اور شہریوں کی شہادتیں دہشت گردی کے خلاف ملک کے مضبوظ عزم کا ثبوت ہیں۔

متعلقہ تحاریر