نومنتخت وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سابق وزرائے اعلیٰ پر ایک نظر

پنجاب میں ایک ماہ 5 روز گورنر راج بھی رہا، گورنر راج ختم ہونے پر میاں شہباز شریف 3 سال کے لئے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے میاں حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، پنجاب کے اب تک کے وزرائے اعلیٰ کے منصب پر کب کب کون کون وزیر اعلیٰ رہا۔

صوبہ پنجاب کی تاریخ میں اب تک کل 25 وزرائے اعلیٰ پنجاب اقتدار میں رہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کا دورانیہ سب سے زیادہ  پانچ سال 3 ماہ 9 روز  رہا، شہباز شریف سب سے زیادہ مرتبہ 3 بار وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

یہ بھی پڑھیے

حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے

بلی تھیلے سے باہر آگئی، زرداری نے ساراحکومتی بوجھ نون لیگ پر ڈال دیا

قیام پاکستان کے بعد افتخار حسین خان ممدوٹ ایک سال پانچ ماہ 4 روز پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

دوسرے وزیر علیٰ پنجاب میاں ممتاز دولتانہ ایک سال 11 ماہ 7 روز اقتدار میں رہے۔

سر فیروز خان نون 2 سال 48 روز وزیر اعلیٰ رہے۔

عبدالحمید خان دستی 4 ماہ 8 روز وزیر اعلی ٰپنجاب رہے۔

ملک معراج خالد ایک سال 6 ماہ 4 روز وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہے۔

غلام مصطفی کھر 4 ماہ ایک روز وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

حنیف رامے ایک سال 4 ماہ وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

صادق حسین قریشی ایک سال 11 ماہ ایک روز وزارت اعلیٰ پر فائز رہے۔

نواز شریف پانچ سال 3 ماہ 9 روز وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

غلام حیدر وائیں 2 سال 8 ماہ 7 روز وزیر اعلیٰ پنجب رہے۔

میاں منظور احمد وٹو 2 ماہ 8 روز وزیر اعلیٰ رہے۔

شیخ منظور الہی 3 ماہ ایک روز نگران وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

میاں منظور احمد وٹو ایک سال 10 ماہ 9 روز وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

سردار محمد عارف نکئی ایک سال ایک ماہ 7 روز وزیر اعلیٰ رہے۔

میاں محمد افضل حیات 3 ماہ 2 روز نگران وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

میاں محمد شہباز شریف 2 سال 7 ماہ 8 روز وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

چودھری پرویز الہی 4 سال 11 ماہ 8 روز وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

شیخ اعجاز 3 ماہ 2 روز نگران وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

دوست محمد کھوسہ ایک ماہ 9 روز وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

میاں محمد شہباز شریف 8 ماہ 7 روز وزارت اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔

پنجاب میں ایک ماہ 5 روز گورنر راج بھی رہا، گورنر راج ختم ہونے پر میاں شہباز شریف 3 سال کے لئے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے۔

نجم سیٹھی 2 ماہ 4 روز نگران وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

میاں شہباز شریف 5 سال کے لئے تیسری اور آخری بار وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

حسن عسکری 2 ماہ 4 روز کے لئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

سردار عثمان بزدار 3 سال 7 ماہ 11 روز وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

حمزہ شہباز شریف 16 اپریل 2022 کو ہونے والے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں کامیابی کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے اس میں دو وزرائے اعلیٰ اب تک پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ رہے ہیں 2013 کے عام انتخابات کیلئے نجم سیٹھی اور 2018 کے عام انتخابات کیلئے ڈاکٹر حسن عسکری نگران وزیراعلی کے قلمدان پر فائز رہے۔

متعلقہ تحاریر