پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ، تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج
ایف آئی آر کے متن کے مطابق نامعلوم ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی جائے گی۔
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ ، پولیس کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے ، صوبہ پنجاب کے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے منعقدہ اجلاس ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی میدان جنگ بن گیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا گودام پر چھاپہ، 48400 گندم کی بوریاں برآمد
تحریک انصاف کی حکومت جاتے ہی ن لیگ کے گلو بٹ آزاد ہوگئے
قائم مقام اسپیکر پر سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے حملہ کیا گیا وہی دوسری طرف اراکین اسمبلی پر بھی حملے کیے جاتے رہے ، جس کی فوٹیجز بعد ازاں سامنے آنے لگی۔

آئی جی پنجاب سمیت پولیس کی بھاری نفری پنجاب اسمبلی موجودہ کشیدگی کے پیش نظر پہنچ گئی ، پولیس کی مدعیت میں پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائیوں کے واقعات ، قائم مقام اسپیکر سمیت اراکین اسمبلی پر ہونے والے حملوں پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق نامعلوم ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی جائے گی۔
ایف آئی آر کے متن میں مزید لکھا ہے کہ ملزمان نے ایوان کی کارروائی کو روکا اور اسمبلی کے تقدس کو بھی پامال کیا۔









