پنجاب اسمبلی کا اجلاس کب ہوگا؟ ڈپٹی اسپیکر اور سیکریٹری اسمبلی کے درمیان ٹھن گئی

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا سیکریٹری اسمبلی کی طرف سے جاری ہوتا ہے جبکہ قائم مقام اسپیکر نے اجلاس 18 اپریل کو طلب کیا تھا۔

پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب کے بعد ایک نیا مسئلہ سامنے آگیا، اسمبلی اجلاس قائم مقام اسپیکر نے 18 اپریل کو طلب کیا تھا جبکہ سیکرٹری اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نیا تنازعہ نے جنم لےلیا ہے۔ قائد ایوان کے انتخاب کے بعد قائم مقام اسپیکر دوست محمد مزاری نے اجلاس 18 اپریل کو صبح گیارہ بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جو پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نومنتخت وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سابق وزرائے اعلیٰ پر ایک نظر

قیمتی اراضی کا قبضہ چھڑانے کے لیے معمر خاتون کی وزیراعظم سے مدد کی اپیل

ترجمان پنجاب اسمبلی نے اجلاس ملتوی کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پہلے جمع ہوئی ہے اس پر پہلے ووٹنگ ہوگی۔

اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بعد میں جمع ہوئی ہے لہذا اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی بعد میں ہوگی۔

وزیراعلی کے انتخاب کے انعقاد کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے پاس اسپیکر کے اختیارات نہیں رہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا سیکریٹری اسمبلی کی طرف سے جاری ہوتا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل 2022 کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل کروانے کے بعد اجلاس کو 18 اپریل تک ملتوی کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر