رتوڈیرو: ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کے والدین کا ادوایات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج

امتیاز جلبانی، محمد یونس جلبانی، ظفر حسین جویو، گداحسین خروس کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور عوامی پریس کلب رتوڈيرو کی مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

رتوڈیرو میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کے ورثاء کی جانب سے انڈومنٹ فنڈ جاری نہ ہونے اور معیاری ادویات اور بہتر علاج معالجے کی سہوليات نہ ملنے کی خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ آئی وی متاثرین کو فنڈز جاری نہ ہونے اور ٹریٹمنٹ سپورٹ سینٹر رتوڈيرو پر بہتر کوالٹی کی میںڈیسن نہ ملنے کی خلاف امتیاز جلبانی، محمد عرس، ظفر، گدا حسین، عابد اور دیگر کے رہنمائی میں احتجاجی ریلی نکال کر عوامی پریس کلب رتوڈيو کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر: تعمیر شدہ سڑکوں کی کھدائی جاری، عوام مشکلات کا شکار 

ہائی کورٹ کا سندھ حکومت کو جے ایس ٹیچر بھرتی کرنے کا حکم

احتجاج کے بعد رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے انڈوومنٹ فنڈز جاری کیے تھے ، پہلی 3 ہزار دوسری 12 ہزار دو قسطیں جاری کرنے کے بعد گذشتہ 8 ماہ سی انڈوومنٹ فنڈ بند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے خردبرد ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب ایچ آئی وی سپورٹ ٹریٹمنٹ سینٹر میں انتظامیہ دوہری رویہ اپنائے ہوئے ہے ایچ آئی وی متاثر غریبوں کو غیر معیاری اور خوشحال اور سیاسی سپورٹ حاصل افراد کو بہتر سے بہتر ممالک کی بہترین ادویات دی جاتی ہے، جس کی وجھ سے ہمارے بچے دن بہ دن کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت سندھ دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد انڈومنٹ فنڈ جاری کرنے کے ساتھ راشن اور بہتر میڈیسن فراہم کی جائیں۔

متعلقہ تحاریر