حمزہ شہباز کی حلف برداری کا معاملہ، وزیراعظم اور گورنر پنجاب آمنے سامنے

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے چالیسویں اجلاس کی اگلی نشست 28اپریل 2022 بروز جمعرات 11:30 بجے دن اسمبلی چیمبر میں مقرر کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف اٹھانے کا معاملہ ، وزیراعظم اور گورنر پنجاب آمنے سامنے آگئے ، حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ کے حلف برداری کی تقریب تاخیر کا شکار ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہر معاملہ حل ہونے سے قبل پوشیدہ ہونے لگا، قائد ایوان کے انتخاب میں پوشیدگی سے معاملہ حل تو ہوگیا مگر وزیراعلیٰ کے حلف کے معاملے پر گورنر پنجاب کی برطرفی کا معاملہ کھول گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مداخلت نہیں سازش تھی عمران خان نے کراچی جلسے میں عوام سے کہلوا دیا

حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف لینے کا انکار کردیا۔ وہی دوسری طرف مریم اورنگزیب کی جانب سے بیان سامنے آگیا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور گورنر پنجاب کو فوری گورنر ہاؤس چھوڑنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

معاملہ یہاں ختم نہیں ہوا، گورنر پنجاب نے صورتحال پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری موخر کردی، گورنر پنجاب نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور کہا کہ وزیراعظم کے پاس مجھے عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ہے، جب تک صدر پاکستان مجھے عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں، گورنر پنجاب کو ہٹانے کا اختیار صدر پاکستان کے پاس ہیں، وزیراعظم گورنر کو ہٹا نہیں سکتے۔ وہی گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی رپورٹ سیکرٹری اسمبلی سے مانگ لی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے استعفیٰ دیا تو اس وقت کے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے اجلاس طلب کر لیا ، چوہدری سرور سابق گورنر کے جلدی اجلاس بولنے پر وفاق کی جانب سے ان کو راتوں رات ہٹا دیا گیا۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے چالیسویں اجلاس کی اگلی نشست 28اپریل 2022 بروز جمعرات 11:30 بجے دن اسمبلی چیمبر میں مقرر کی ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے 28 اپریل 2022 کی نشست کاگزٹ نوٹیفیکیشن بھی آج مورخہ 17 اپریل 2022 کو جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر