سری لنکن شہری قتل کیس، 6 مجرمان کو سزائے موت سنا دی گئی
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں قتل ہونے والے پریانتھا کمارا کیس کا فیصلہ سنا دیا، 76 مجرمان کو دو دو سال قید کی سزا۔

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو قتل کرنے کے جرم میں 6 مجرمان کو سزائے موت، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، 7 مجرمان کو عمر قید جبکہ 76 ملزمان کو دو دو سال قید کی سزا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کر لیا۔
پریانتھا کمارا کو قتل کرنے کے جرم میں عدالت نے 6 مجرموں کو سزائے موت جبکہ 7 مجرمان کو عمر قید کی سزا سنائی، عدالت نے 76 مجرمان کو دو دو سال قید کی سزا سنائی۔
یاد رہے کہ سیالکوٹ کی ایک نجی فیکٹری میں پریانتھا کمارا مینجر کے عہدے پر کام کر رہے تھے جب انہیں توہین مذہب کا الزام لگا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور زندہ جلا کر قتل کر دیا گیا۔
عدالت نے پریانتھا کمارا کو زندہ جلانے اور اُن پر وحشیانہ تشدد کرنے والے ملزمان کو سزائیں سنائیں۔
دنیا نیوز کے مطابق پراسیکیوشن نے 46 چشم دید گواہان کو چالان کا حصہ بنایا تھا، 10 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی چالان میں شامل تھی۔
55 ملزمان کے موبائل فونز سے ملنے والی ویڈیوز بھی ریکارڈ کا حصہ بنائی گئیں، پراسیکیوشن نے 89 ملزمان کے خلاف چالان جمع کروایا۔
چالان کے مطابق 80 ملزمان بالغ جبکہ 9 نابالغ ہیں، ملزمان پر فرد جرم 12 مارچ کو عائد کر دی گئی تھی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اور ایک ماہ کی ریکارڈ مدت میں ٹرائل مکمل کرلیا۔









