کمالیہ میں ڈاکو راج قائم ، شہری ساڑھے 3 لاکھ روپے سے محروم ہوگیا

کمالیہ: بینک سے رقم نکلوا کر جانیوالا آڑھتی نوعمر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا، ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور ہر ساڑھے 3 لاکھ روپے چھین لیے، مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا ، اہل محلہ نے 1122 کی مدد سے اسپتال منتقل کر دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سبز منڈی کا آڑھتی بنک روڈ کمالیہ کے ایک نجی بنک سے رقم نکلوا کر جا رہا تھا کہ اسکے پیچھے آنیوالے موٹر سائیکل سوار تین نو عمر لڑکوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی تو شہری نے مزاحمت شروع کر دی جس پر طیش میں آکر ڈاکوؤں نے فائر کھول دیا اور رقم چھین کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا گودام پر چھاپہ، 48400 گندم کی بوریاں برآمد

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت،جام برادران کے نام چالان سے خارج

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی آڑھتی محمد ارشد کو اہل محلہ نے 1122 کی مدد سے اسپتال منتقل کر دیا جہاں پر اس نے نیوز 360 کے نمائندہ کو بتایا کہ کہ بنک سے رقم لے کر جا رہا تھا کہ 3 نوعمر لڑکوں نے اسکا راستہ روک لیا اور اسلحہ کے زور پر رقم طلب کی ، انکار پر انہوں نے مجھے گولی مار دی اور رقم لے کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ غلہ منڈی میں میری آڑھت ہے ، میں پھلوں اور سبزیوں کا کاروبار کرتا ہوں ، آج پارٹی کو پے منٹ کرنے کے لیے بینک سے رقم نکلوائی تھی کہ ڈکیتوں کے ہتھے چڑھ گیا ۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ رقم تو چلے گئی مگر اللہ کا شکر ہے کہ میری جان بچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ میری پولیس حکام سے درخواست ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے میری رقم برآمد کروا دیں ۔ کیونکہ رقم مجھے پارٹی کو دینا تھی۔

دوسری جانب تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہچ کر ثبوت قبضہ میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کم عمر نوجوان تھے ، ہم ان شاء اللہ جلد ان تک پہنچ جائیں گے۔ پولیس حکام نے شہریوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اگر کسی کو ان ڈاکوؤں کے حوالے سے کوئی بھی اطلاع ملے تو وہ فوری طور پر پولیس کا آگاہ کرے ۔ اطلاع دینے والے کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر