پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کا دورہِ بحرین

منٰا سلمان بندرگاہ میں قیام کے دوران پی این ایس شمشیر اور بحرین کی دفاعی فورسز کے مابین پیشہ ورانہ نوعیت کے دوروں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اسلام آباد : پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے تحت بحرین کی بندرگاہ منٰا سلمان کا دورہ کیا۔

پی این ایس شمشیر کی تعیناتی کا بنیادی مقصد شمالی بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

منٰا سلمان بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کو پاکستان کے نیوی ، فضائیہ کے اتاشی اور پاکستان کے سنٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں تعینات سینئر نیول نمائندگان نے پُرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ادھورا الیکشن کمیشن،فیصلوں پر سوالیہ نشان اور حکومت کا امتحان

اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کو ملنے والے تحائف پبلک کرنے کا حکم

بحرین کی بندرگاہ میں قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز ، بحرین کے کمانڈر کوسٹ گارڈ اور کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز سے ملاقاتیں کی۔

ملاقاتوں کے دوران پی این ایس شمشیر کے کمانڈنگ آفیسر نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے بحرین کی بحریہ کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

منٰا سلمان بندرگاہ میں قیام کے دوران پی این ایس شمشیر اور بحرین کی دفاعی فورسز کے مابین پیشہ ورانہ نوعیت کے دوروں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

پاک بحریہ خطے میں امن کے فروغ اور استحکام پر یقین رکھتی ہے پی این ایس شمشیر کا یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے مابین موجودہ سفارتی اور دفاعی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

متعلقہ تحاریر