ہزاروں مشکلیں پاکستانیوں کے دل سے مدد کا جذبہ ختم نہ کرسکیں!
ایک فیس بک صارف نے کہا کہ انہیں بہن کی شادی کیلیے سوٹ کی ضرورت ہے تو پاکستانی بھائیوں نے دل کھول کر مدد کی۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے معروف فیس بک گروپ Soul Brothers کی ایک پوسٹ اور اس پر آنے والے کمنٹس کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
فیس بک پر بنے Soul Brothers گروپ پر ایک لڑکے نے پوسٹ کیا کہ کیا کوئی اسے اس کی بہن کی شادی میں پہننے کے لیے سوٹ دے سکتا ہے؟
In today’s episode of what made my day.
A soul brother asked people in the group to lend him a suit for his sister’s wedding.Here are the responses: pic.twitter.com/8Kcxv9jfka
— ♟ (@ratatouille088) April 19, 2022
اس پوسٹ پر پاکستانی بھائیوں نے مدد کے جذبے سے سرشار ہو کر کمنٹس کیے۔
ایک بھائی نے کہا کہ میری طارق روڈ پر دکان ہے، آپ وہاں آئیں اور نیا سوٹ سلوا لیں، میری طرف سے آپ تحفہ سمجھ کر رکھ لیں۔
اسی کمنٹ پر دوسرے بھائی نے جواب لکھا کہ بھائی اس سوٹ کی رقم میں آپ کو ادا کروں گا۔
ایک پاکستانی نے اپنی سوٹ والی تصویر شیئر کی اور کہا کہ بھائی یہ میرا سوٹ ہے، اگر یہ پسند آیا ہے تو یہ لے جائیے مجھ سے۔
یہ وہ مدد کا جذبہ ہے جو ہم پاکستانیوں کو ہر قسم کی مشکلات کے باوجود جوڑے رکھتا ہے۔
ہمارے حالات ٹھیک نہیں ہیں، ہر طرف سے پریشانیوں کا سامنا ہے لیکن ہم پاکستانی پھر بھی ایک دوسرے کی مدد کیلیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
اللہ کریم ہر پاکستانی کے دل میں دوسرے پاکستانی کیلیے عزت، محبت، برداشت، رواداری کا جذبہ سلامت رکھے۔









