حق اور باطل کی لڑئی میں حق کے ساتھ کھڑا ہوں، اداکار شان شاہد
یہاں سیاست کرنے نہیں آیا ہوں بلکہ حق اور باطل کی لڑائی میں حق کا ساتھ دینے آیا ہوں

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اداکار شان شاہد نے گذشتہ روز لاہور میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں بھی شرکت کی، اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ مجھے سیاست کا شوق نہیں میں یہاں حق اور باطل کی لڑئی میں حق کا ساتھ دینے آیا ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے برطرف کئے جانے کے خلاف پی ٹی آئی ملک بھر میں احتجاجی جلسے جلوس کررہی ہے جس کو عوامی سطح پر بے پناہ مقبولیت حاصل ہے ، عمران خان کے حامیوں میں جہاں بڑی تعداد عوام کی ہے وہیں بڑی تعداد شوبز انڈسری سے تعلق رکھنے والے ستاروں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیے
میرا نام محمد شان شاہد ہے اور میں عمران خان کے ساتھ ہوں
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، شان شاہد کا حکومتی فیصلے کا دفاع
Pakistan sirf siyasat danoo ka nahi aam awaam ka bhi hai .. or ab awaam baydaar ho gai hai .. or saath kharee Hain @ImranKhanPTI kai jo hamari jang Lar rahay Hain ♥️👑🇵🇰 @arsched @Salman_ARY pic.twitter.com/Usit0YeGWq
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 21, 2022
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں مینار پاکستان پر منعقد کئے جانےو الے جلسے میں فنکاروں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی ، جن میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ، عتیقہ اوڈھو ، ،گلوکار بلال خان ، شان شاہد اور عینی خالد سمیت دیگر کئی فنکار شامل تھے۔
شان نے جلسے میں عوام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں سیاست کرنے نہیں آیا ہوں بلکہ حق اور باطل کی لڑائی میں حق کا ساتھ دینے آیا ہوں انھوں نےکہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ حق پر کون ہے۔
اس سے قبل بھی شان شاہد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے حق میں تواتر سے اپنے پیغامات شیئر کرتے رہتے ہیں گذشتہ چند روز قبل انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ’عمران خان لاہور تیرے عشق میں ہے اور تیرے عشق کے چڑھ گئے رنگ‘۔









