سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات، غیرملکی سازش کا ثبوت نہیں ملا
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری، خفیہ اداروں نے مراسلے کی تحقیقات کی تھیں، ثبوت نہیں ملا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں منعقد ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، خفیہ اداروں نے غیر ملکی مراسلے کی تحقیقات کیں جس میں سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔
اجلاس میں امریکا میں تعینات سابق پاکستانی سفیر اسد مجید نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دی۔
اس اہم اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ایک ٹیلی گرام موصول ہوا تھا۔
سیکیورٹی اداروں نے اس ٹیلی گرام کی تحقیقات کیں جس میں کسی غیرملکی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
سیکیورٹی اداروں نے قومی سلامتی کمیٹی کو کسی سازش کے ثبوت نہ ملے سے آگاہ کر دیا۔
اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی پچھلی میٹنگ کے منٹس کی توثیق کی گئی۔
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔









