نائجیرین چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی نیول چیف سے ملاقات
جنرل لکی ایرابور نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، دو طرفہ بحری تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال۔

نائیجیرین مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات۔
نائیجیرین مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل لکی ایرابور نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کا دورہِ بحرین
قازقستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں معززین نے باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور بشمول دو طرفہ بحری تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔
معزز مہمان نے بحرِ ہند میں میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔









