فیصل قریشی اور زارا نور عباس کی عمران خان کیلیے پوسٹس
سابق وزیراعظم کا عالمی سازش کا بیانیہ مقبول ہوگیا، شوبز ستارے حمایت میں سامنے آگئے، زارا نور عباس کی عمران خان کیلیے مسلسل پوسٹس۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنا اقتدار ختم ہونے کے بعد الزام لگایا کہ ان کی حکومت کو ایک مبینہ عالمی سازش کے تحت ختم کیا گیا، عوام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے۔
درجنوں شوبز ستاروں نے عمران خان کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹس کیں۔
حال ہی میں فیصل قریشی نے سابق مسلم حکمران سلطان صلاح الدین ایوبی کا ایک قول شیئر کیا۔
View this post on Instagram
سلطان صلاح الدین ایوبی سے کہا گیا تھا کہ جنگ روک دیں کیونکہ سارے دشمن ہمارے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔
سلطان صلاح الدین ایوبی نے تاریخی کلمات کہے کہ جنگ کا بہترین وقت یہی ہے، اب ہمیں دشمن کو ڈھونڈنا نہیں پڑے گا۔
فیصل قریشی نے یہ قول عمران خان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے شیئر کیا ہے۔
دوسری طرف خوبرو اور حسین اداکارہ زارا نور عباس بھی تواتر کے ساتھ عمران خان کے حق میں پوسٹس لکھ رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹیٹس میں پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کی تصویر شیئر کی اور اس میں عمران خان پارٹی قیادت کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں۔
زارا نور عباس نے تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنے پر اہلیانِ لاہور کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ لاہور، تمہاری جرات کو سلام ہے۔









