اداکارہ ایمن خان اور منال خان کی وائرل تصاویر تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اداکاراؤں کو اس کے احترام میں لباس کا انتخاب کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کچھ تازہ تصویریں تنقید کی زد میں ہیں۔

ایمن خان اور منال خان اپنی اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے آج کل قطر کے دورے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عشنا شاہ بھی جونی ڈیپ کی حمایت میں سامنے آگئیں

اکشے کمار نے اپنے مداحوں سےمعافی  مانگ لی

دونوں اداکاراؤں کی جانب سے قطر کے خوبصورت مقامات کی سیر و تفریح کی لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @aimankhan.official

ایمن خان اور منال خان کی جانب سے سوئیمنگ پول کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں انہوں نے نامناسب لباس پہن رکھا ہے ، جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اداکاراؤں کو اس کے احترام میں لباس کا انتخاب کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔ عبادت کے مہینے میں ایسی عیاشی کسی طور پر درست نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ماڈل اور اداکارہ ایمن خان نے اپنے بیٹی کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر تھی ، جس کے ہیش ٹیگ میں انہوں نےلکھا تھا ہم 2020 کی رکی ہوئی چھٹیاں گزارنے جارہے ہیں۔

اداکارہ منال کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمن اور منال خوبصورت نظاروں سے محظوظ ہو رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر