عمران خان پر توجہ نہ دینے کا بیان ، اداکار زاہد احمد کا ریحام خان کو کرارا جواب
ہمیں اس (عمران خان) پر توجہ نہیں دینی چاہیے، آئیے آگے کی طرف اور قوم کو متحد کرنے کی جانب توجہ دیں‘۔
جب سے عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے کہ اس کے بعد سے برطانوی پاکستانی اینکر اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان ان کے خلاف کچھ نا کچھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کرنے کے باعث خبروں میں ہیں انھوں نے حالیہ عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کلبھوشن یادیو سے زیادہ پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔
عمران خان کی سابق اہلیہ نے عمران خان سے علیحدگی کے بعد سے ہی عمران خان پر ذاتی نوعیت کے حملے شروع کردیئے تھے ، حالیہ ہی انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلزپارٹی کی سینیٹرسحرکامران کے پیغام کو ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سفاکانہ ایجنڈا ابھی ختم نہیں ہوا، عمران خان قومی اداروں، الیکشن کمیشن، میڈیا، پاک فوج اور ہمارے معاشرے کے سماجی کلچر کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ نہیں رکے گا ہمیں اس (عمران خان) پر توجہ نہیں دینی چاہیے، آئیے آگے کی طرف اور قوم کو متحد کرنے کی جانب توجہ دیں‘۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار فیروز خان اور عدیل چوہدری کے ریحام خان کی تصویر پر بے ہودہ تبصرے
ریحام خان نے عمران خان کو کس ولن سے تشبیہ دے دی؟
He won’t stop! We should stop giving him so much attention. Let’s focus on the road ahead. Let’s focus on unifying the nation. https://t.co/iDpYNugCHc
— Reham Khan (@RehamKhan1) April 23, 2022
سحر کامران کی اٹوئٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے ریحام خان نے مطالبہ کیا کہ عمران خان پر زیادہ توجہ نہ دی جائے۔ تاہم ریحام کی یہ ٹوئٹ وائرل ہوئی تو اس پر اداکار زاہد احمد نے ریحام کو کرارا جواب دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ‘اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ ہم آپ پر توجہ دینا بند کردیں‘۔ زاہد احمد نے طنزیہ لکھا ‘میرا مطلب ہے کہ باغ میں اور بھی تو بہت سارے سانپ ہیں’۔
واضح رہے کہ "اس سے قبل سابق جوڑے کا ایک پرانا انٹرویو اب ٹوئٹر پر وائرل ہوا ہے جس میں عمران کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر ریحام نے کبھی مہنگا بیگ طلب کیا تو وہ طلاق دے دیں گے۔”یہ دنیا کی سب سے خوبصورت عورت ہو سکتی ہے، لیکن اگر وہ معاشرے میں ہونے والی ناانصافیوں اور لوگوں کے مرنے پر افسردہ ہونے کے بجائے صرف مہنگے کپڑے پہننے اور مہنگے ہینڈ بیگ عزیز ہے تو میں اس کو طلاق دے دوں گا ۔