سندھ ہاؤس حملہ کیس، عطااللہ اور فہیم خان کی ضمانت منسوخ، کمرہ عدالت سے گرفتار
عدالت عظمیٰ نے گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے دو مستعفی اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منسوخ کردی جس پر دونوں اراکینِ اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا اور پاکستان تحریک انصاف کے مستعفیٰ اراکین قومی اسمبلی عطا اللّٰہ اور فہیم خان کی ضمانت مسترد کردی،جس پولیس نے دونوں رہنماؤں کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
جماعت اسلامی ضلع شرقی کراچی کی جانب سے 130 بچوں کی روزہ کشائی
حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا معاملہ، پولیس سے جواب طلب
عدالت عظمیٰ نے گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا تھا۔
انہوں نے لوٹے اٹھا رکھے تھے۔ اس دوران سندھ ہاؤس کا گیٹ بھی توڑ دیا تھا، جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے سندھ ہاؤس کے قریب ریڈ زون میں دھرنا بھی دیا تھا۔









