”امپورٹڈ حکومت نامنظور“ اب تک کا سب سے بڑا ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا
ٹویٹس کا تجزیہ کرنے والے اکاؤنٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ 'امپورٹڈ حکومت نامنظور' کے ہیش ٹیگ سے ساڑھے 10 کروڑ سے زائد ٹویٹ کی گئیں۔

ٹوئٹر اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کرنے والے اکاؤنٹ ٹویٹ بائنڈر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ کا ٹرینڈ اب تک کا سب سے بڑا ٹوئٹر ٹرینڈ ہے۔
ٹویٹ بائنڈر نے کہا کہ اب کیونکہ ایلون مسک نے ٹوئٹر خرید لیا ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بڑا اچھا موقع ہے ٹوئٹر کے کچھ اعداد و شمار شیئر کئے جائیں۔
Now that @elonmusk has purchased Twitter, we feel it’s a great time to share Twitter stats about the hashtag #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور maybe the biggest trend ever analyzed in Tweet Binder.
106,433,419 tweets!! pic.twitter.com/ppSGpb57Py
— Tweet Binder (@TweetBinder) April 25, 2022
ہیش ٹیگ ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ ممکنہ طور پر اب تک کا سب سے بڑا ٹوئٹر ٹرینڈ ہے۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے 10 کروڑ 46 لاکھ 33 ہزار 419 ٹویٹ کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چند دن قبل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے حق میں بوٹس کے ذریعے ٹویٹس کروائی جا رہی ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جعلی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے حکومت مخالف اور عمران خان کے حق میں ٹویٹ کی جا رہی ہیں۔
لیکن اب ٹویٹس کا تجزیہ ہونے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ کم از کم ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ کا ٹرینڈ جعلی طریقے سے نہیں پھیلایا گیا۔









