میرے گھر جاسوسی کے آلات نصب کیے گئے ہیں، شیریں مزاری
سابق وفاقی وزیر نے ٹویٹ کے ذریعے بڑا دعویٰ کر دیا، کہا کہ میرا فون تو پہلے ہی ٹیپ ہوتا تھا، اب گھر میں خفیہ آلات بھی نصب کیے گئے ہیں۔
سابق وزیر برائے انسانی حقوق اور پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فون تو پہلے سے ہی ٹیپ ہوتے تھے، اب مزید ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اس گزرے ہفتے کی رات کو ان کی رہائش گاہ میں خفیہ آلات بھی نصب کیے گئے ہیں۔
فونز تو پہلےہی ٹیپ کئےجاتے،اب یہ پتہ چلا کہ (گزشتہ ہفتے کی رات) میری رہائشگاہ پر خفیہ آلات بھی نصب گئےہیں۔ نامعلوم افراد، شرارتی لڑکو! میرا فون نمبر تو ہے تمہارے پاس! رابطہ کرکےپوچھ کیوں نہیں لیتےجو تمہیں چاہئیے؟ شرم آنی چاہئیے تمہیں! #MarchAgainstlmportedGovt
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 26, 2022
انہوں نے متعلقہ افراد کو ‘شرارتی لڑکو’ کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ میرا فون نمبر تو ہے تمہارے پاس، ڈائریکٹ رابطہ کیوں نہیں کرتے؟
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ تمہیں جو چاہیے فون کر کے پوچھ لو، شرم آنی چاہیے میرے گھر آلات لگانے پر۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق سابق وفاقی وزیر کی طرف سے اس قسم کا دعویٰ کرنا نہایت حیران کن بات ہے۔
شیریں مزاری کا شمار عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے اور ان کے پاس پچھلی کابینہ میں نہایت اہم وزارت بھی تھی۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شیریں مزاری کے دعوے کی تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ سچ سامنے آسکے۔