زارا نور عباس کے عید کے کپڑے نہیں سلے، درزی کو فون پر ہدایات دیتی رہیں
اداکارہ کی درزی کے ساتھ ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل، زارا نے کہا کہ افطار کے بعد دکان پر آتی ہوں، چلے نہیں جانا۔
عیدالفطر میں تین دن باقی رہ گئے، اداکارہ زارا نور عباس کے کپڑے نہیں تیار ہوئے، زارا نے درزی کے ساتھ ہونے والی دلچسپ ٹیلیفونک گفتگو شیئر کر دی۔
زارا نور عباس درزی سے کہہ رہی ہیں کہ عید میں تین دن رہ گئے، اب کیا ہوگا؟ آپ اندازے سے سی لیں نا۔۔
درزی پوچھتا ہے کیسے بنا دوں؟ پلازو بنا دوں یا کیا بنا دوں؟ زارا جواب دیتی ہیں پلازو نہیں۔
پھر وہ کہتی ہیں کہ افطاری کے بعد آتی ہوں دکان پہ، دکان پر ہی رہنا چلیں نہیں جانا کہیں۔
درزی کہتا ہے کہ ہم یہں پر ہیں، اور یہ سن کر زارا نور عباس کو کچھ ڈھارس ہوتی ہے۔