پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانا معیشت کیلیے خطرناک

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کر دیا ہے، ماہرین معاشیات کہہ رہے ہیں عید کے بعد قیمتیں بڑھا دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھیجی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔

اطلاعات تھیں کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا لیکن ایسا نہ ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول پر پیسے بڑھانے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے عوام کی سانسیں بحال کردیں۔

لیکن تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک کی معیشت کو ناقبل تلافی نقصان ہوگا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت زیادہ عرصے پیٹرول کی قیمت پر سبسڈی نہیں دے سکتی۔

ایسا ممکن نہیں کہ حکومت مہنگا پیٹرول خریدے اور عوام کو سستا فروخت کر دے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، اور اب تک اسی نرخ پر پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے۔

امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوگا لیکن شہباز شریف نے وقتی طور پر اس کو مسترد کر دیا ہے۔

ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ حکومت کو اگر معیشت رواں رکھنی ہے تو پیٹرول کی قیمت بڑھانا ہوگی ورنہ خدانخواستہ سری لنکا جیسا حال ہوسکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر