لاہور ہائیکورٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف حمزہ شہباز سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف صبح ساڑھے 11 بجے لیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دے دیا، اسپیکر قومی اسمبلی کل دن ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف برداری کیلیے دائر کردہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسٹس جواد حسن نے درخواست کی سماعت کی۔
حمزہ شہباز کے وکیل اشتر اوصاف علی نے کہا کہ حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب آئین پر عمل نہیں کر رہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی کی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ آئین کی خلاف ورزی کرے۔
جسٹس جواد حسن نے کہا کہ آپ توہین عدالت کا کیس کیوں نہیں کرتے؟ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے نہیں مانے جا رہے، یہ عدالت کی عزت کا سوال ہے۔
حمزہ شہباز کے وکیل نے بتایا کہ مملکت عارف علوی نے بھی عدالت کے فیصلے کا احترام نہیں کیا۔









