ن میں سے ش نکل گئی، کہاں ہے ن لیگ؟ شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ یہ سلیکٹڈ اور امپورٹڈ حکومت ہے، جس ملک بھی جائیں گے ان کو انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں کہتا تھا ن سے ش نکلے گی، اب کوئی بتائے کہاں ہے ن لیگ؟

ان کا اشارہ اس جانب تھا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر شہباز شریف وزیراعظم بن گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سلیکٹڈ کہا جاتا تھا، یہ خود سلیکٹڈ اور امپورٹڈ ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ دنیا کے جس ملک میں جائیں گے ان کو انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے کیونکہ عوام کو ان کی شکلوں سے نفرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت اور تشویش ناک صورتحال ہے۔

پنجاب میں منحرف اراکین نااہل ہوگئے تو نئی بحث چھڑ جائے گی۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فوج کا احترام کرنا چاہیے، عمران خان پر برا وقت ہے، اس وقت میں ان کو چھوڑنا غداری سمجھتا ہوں۔

شیخ رشید نے مسجد نبوی ﷺ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

متعلقہ تحاریر