بلال مقصود کا پہلا سولو گانا ‘نیا نیا’ جلد ریلیز ہوگا

موسیقار نے اپنے انسٹاگرام سے پہلے گانے کا پوسٹر شیئر کر دیا، اسٹرنگز بینڈ ختم ہونے کے بعد بلال کا پہلا سولو گانا ہوگا۔

موسیقار و گلوکار بلال مقصود نے اسٹرنگز بینڈ ختم ہونے کے بعد پہلا گانا گایا ہے جو کہ جلد ہی لانچ ہوگا، انہوں نے اپنے نئے گانے کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

گانے کا نام ہے نیا نیا، بلال نے لکھا کہ جلد ہی گانا ریلیز ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

اداکارہ عشنا شاہ نے کمال حس مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ very very۔

اس کا مطلب تھا کہ بلال مقصود کیونکہ اب بالکل ایک نیا کام کرنے جا رہے ہیں۔

اور انہوں نے گانے کا عنوان بھی نیا نیا رکھ دیا ہے، عشنا نے اس پر کہا very very یعنی بہت بہت نیا۔

پچھلے سال مارچ میں 33 سال بعد فیصل کپاڈیہ اور بلال مقصود نے اسٹرنگز بینڈ ختم کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم بینڈ کو اچھے وقت میں ختم کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر