سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 2 مئی کو ہوگی
لیبیا اور سنگاپور میں بھی چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں کل 29 ویں روزے کے بعد رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند دیکھے گی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاندر نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں عیدالفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔
#PICTURES: The crescent of the month of #Shawwal could not be sighted from the Tamir observatory or from the observatory of Majmaah University in Hautat Sudair on Saturday, which means that Sunday (May 1) will be the last day of the holy month of #Ramadanhttps://t.co/RYHqtKyTUr pic.twitter.com/SSDNI4EkEg
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) April 30, 2022
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیبیا اور سنگاپور میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیے
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
سعودی عرب اور یو اے ای میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا لیکن چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہو سکی۔
سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ آج 29 رمضان المبارک کو اپنے طور پر چاند دیکھنے کی بھی کوشش کریں۔
پاکستان میں کل بروز اتوار 29 واں روزہ ہوگا اور شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی کل ہی ہو گا۔









