قتل ہو جاؤں تو نواز اور شہباز سمیت 7 افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز بھی 2 مرتبہ پیچھا کیا گیا۔ موجودہ حکمران ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیاہے کہ ان جان کو خطرہ، ہے اور کچھ لوگ انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے سات افراد کے نام  لکھ کر اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ کو دے دیئے ہیں۔ انہیں کچھ ہو جائے تو ان سات افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر میں قتل ہو جاؤں تو نواز شریف ، شہباز شریف ، حمزہ شریف ، سلمان شریف اس کا بھائی اور خاص پر اجرتی قتل (وزیرداخلہ) کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا ملک کے خلاف سازش کی جا رہی ہے، انہوں نے ملک کے اہم لوگوں کو درخواست دے دی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جیل ان کا  سسرال اور ہتھکڑی ان کا زیور ہے، ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں وہ ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کروائیں گے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت انہیں اور عمران خان کو احتجاجی تحریک سے پہلے ہی جیل بھیجنا چاہتی ہے۔ مجھے اور عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اسلام آباد لوگوں کا سیلاب آئے گا، مئی کا مہینہ خطرناک اور خوفناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رانا ثنا کو منفی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، ایک نہیں دوسرا اور تیسرا بھتیجا کو بھی لے جاؤ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا گزشتہ روز بھی 2 مرتبہ پیچھا کیا گیا۔ موجودہ حکمران ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا اسلام آباد تک کیا جانے والا مارچ کسی حادثے کا شکار ہوجائے۔

متعلقہ تحاریر