دی نیوز اخبار مثبت رپورٹنگ میں 5 ارب ڈالر آگے نکل گیا

سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں موجود 3 ارب ڈالر ڈپازٹ پر نظرثانی کا کہا ہے، دی نیوز نے خبر دی کہ سعودیہ 8 ارب ڈالر دے گا۔

جنگ جیو گروپ کے انگریزی اخبار کی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے سعودی عرب سے 8 ارب ڈالر کا جہازی پیکج حاصل کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو تیل کی موخر ادائیگیوں پر فراہمی میں دوگنے اضافے، سکوک بانڈ یا پاکستانی ذخائر میں اضافی رقم شامل کرنے اور 4.2 ارب ڈالر کی موجودہ رقم کو گردش میں رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دوسری طرف عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں اپنے 3 ارب ڈالر میں اضافہ کرنے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا تین روزہ دورہ سعودی عرب مکمل ہونے کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

برادر ملک پاکستان کے مرکزی بینک میں موجود اپنے تین ارب ڈالرز کی رقم میں اضافہ کرے گا یا پھر اس رقم کو مزید کچھ عرصے کے لیے جمع رکھے گا۔

سعودی عرب نے مزید کہا کہ دونوں ممالک پیٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیوں اور پاکستان کی ترقی کے لیے انتظامی اصلاحات پر بات چیت کریں گے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں یہ ضرور کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان میں اپنے ڈپوزٹ میں اضافہ کرے گا لیکن کہیں بھی یہ نہیں لکھا ہوا کہ یہ اضافہ کتنا ہوگا۔

دی نیوز اخبار نے ناجانے کس خمار میں آ کر دعویٰ کر دیا کہ سعودی عرب پاکستان کو 8 ارب ڈالر دے گا۔

دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلیے برادر ملک کی معاشی ٹیم پاکستان آئے گی۔

متعلقہ تحاریر