امریکا کی عید میں مزہ نہیں، متھیرا کو پاکستان یاد آنے لگا
پرکشش ماڈل و اداکارہ نے سنہری لباس میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے سب کو عید کی مبارک باد دی، وہ فلوریڈا میں عید منا رہی ہیں۔

پرکشش ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے انسٹاگرام پر اپنی زبردست تصویر شیئر کرتے ہوئے سب کو عید کی مبارک باد دی، انہوں نے لکھا کہ وہ گھر کو یاد کر رہی ہیں۔
متھیرا اس وقت امریکی ریاست فلوریڈا میں موجود ہیں، سات سمندر پار عید مناتے ہوئے بھی انہیں گھر یعنی پاکستان یاد آ رہا ہے۔
View this post on Instagram
متھیرا نے جو تصویر شیئر کی اس سے لگتا ہے کہ وہ کسی ساحل پر ہیں۔
ان کے عقب میں کھجور کا درخت ہے اور اس سے بھی پیچھے نیلگوں پانی نظر آرہا ہے۔
متھیرا نے عید کے روز سنہری رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہوا ہے۔
انہوں نے سر پر دوپٹہ بھی ڈال رکھا ہے، کانوں میں چاندی کے دیدہ زیب جھمکے اور ہاتھ کی انگلیوں میں پتھر کی انگوٹھیاں ہیں۔
امریکا کی دھوپ میں سنہری لباس پہن کر متھیرا کا روپ بھی سنہرا سنہرا سا معلوم ہو رہا ہے۔
مداحوں نے متھیرا سے کہا کہ امریکا میں دیر نہ لگائیں، جلدی سے گھر واپس آئیں، ہمیں بھی آپ بہت یاد آ رہی ہیں۔









