نٹ کھٹ انداز میں کبریٰ کی گوہر رشید کو سالگرہ کی مبارکباد

اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹاگراپ پر گوہر رشید کے ہمراہ ایک بےتکلف تصویر شیئر کی جس میں دونوں ساتھ بیٹھے پوز دے رہے ہیں۔

خوبصورت اور اسمارٹ اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹاگرام پر گوہر رشید کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تم عجیب ہو لیکن میرے بہترین دوست ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ میں یہ بات کسی اور طرح نہیں کہہ سکتی۔

کبریٰ نے گوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ تم کامیاب رہو۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوہر اور کبریٰ نہایت بے تکلفی کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔

دونوں نے سردیوں کا لباس پہنا ہوا ہے، گوہر نے کبریٰ کے کندھے پر بازو رکھا ہوا ہے۔

کبریٰ خان تصویر میں نہایت دلکش مسکراہٹ کے ساتھ پوز دے رہی ہیں۔

دونوں کے عقب میں کچھ فلموں کے پوسٹر دیوار پر چسپاں ہیں۔

سالگرہ کی مبارک باد پر گوہر رشید نے بھی کمنٹ کیا اور کبریٰ سے کہا آپ کا شکریہ کہ آپ مجھے سب سے زیادہ تنگ کرنے والی دوست ہیں۔

متعلقہ تحاریر