حدیقہ کیانی نے عید کا دن بیٹے کے ساتھ گزارا
گلوکارہ نے بیٹے کے ہمراہ عید پر خوبصورت تصاویر شیئر کیں، کہا کہ بیٹے اور فیملی کے ساتھ عید منا رہی ہوں۔
گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے بیٹے کے ہمراہ عید کے موقع پر خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، انہوں نے کیپشن لکھا کہ اپنے بیٹے اور فیملی کے ساتھ عید منا رہی ہوں۔
حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘لام آفیشل’ نے اپنے عمدہ لباس سے میری عید اور خوبصورت بنا دی۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ حدیقہ کیانی نے بہت برسوں قبل اپنے صاحبزادے کو گود لیا تھا۔
حدیقہ کیانی نے عید پر آسمانی نیلے رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہوا ہے۔
اس لباس پر گلابی رنگ سے کام کیا گیا ہے، حدیقہ کے صاحبزادے سرمئی رنگ کا قمیض شلوار پہنے ہوئے ہیں۔
حدیقہ نے یہ تصاویر نہایت ارمان کے ساتھ کھنچوائیں، جب انہوں نے برسوں قبل کسی اور کے بیٹے کو اپنا بیٹا بنا کر پالا تو انہیں بڑی مخالفت کا سامنا تھا۔
آج حدیقہ کی محنت رنگ لے آئی، ان کا لے پالک بیٹا جوان ہوچکا ہے اور اپنی والدہ کا مان ہے۔