ایف پی سی سی آئی کا معاشی صورتحال پر اظہار تشویش، وزیراعظم کو خط
شرح سود میں کمی کا مطالبہ بھی کر دیا، خط میں کہا کہ تجارتی خسارہ 35.5 ارب ڈالر جبکہ درآمدی بل 58.8 ارب ڈالر ہوچکا۔

ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف سے شرح سود میں کمی کرنے کا مطالبہ کر دیا، یہ مطالبہ بذریعہ خط کیا گیا ہے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے شرح سود میں 2.5 فیصد اضافہ کر گئی۔
تاجروں نے کہا کہ شرح سود میں اضافے کی وجہ سے پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ایف پی سی سی آئی نے کم ہوتے ہوئے زر مبادلہ کے ذخائر اور مہنگائی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
خط میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ جولائی 2021 تا مارچ 2022 تجارتی خسارہ 35.5 ارب ڈاکر جبکہ درآمدی بل 58.8 ارب ڈالر ہوچکا ہے۔
حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ معاشی ایمرجنسی کا اعلان کر کے مالی استحکام، توانائی کا شعبہ، زر مبادلہ کے ذخائر اور درآمدی بلوں کے حوالے سے تجویز کردہ اصلاحات پر عمل کیا جائے۔









