بی آر ٹی پشاور منصوبے میں مزید 85بسیں شامل کرنے کا فیصلہ
بی آر ٹی پر سفر کرنے والوں کی یومیہ تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی، نئی بسیں ترجیحی بنیادوں پر پشتخرہ سے مال روڈ اور چمکنی سے ملک سعد اسٹیشن تک چلائی جائیں گی، ٹرانس پشاور
پشاور کے بس ریپڈ ٹرانسپورٹ(بی آر ٹی) منصوبے میں مزید 85 بسیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بسیں تیاری کے آخری مراحل میں ہیں اور جلد پشاور کی سڑکوں پر رواں دواں ہوگی۔
اس خوشخبری کا اعلان بی آر ٹی پشاور کے انتظامات چلانے والی کمپنی ٹرانس پشاور نے اپنے ٹوئٹ میں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بی آر ٹی کے کمرشل منصوبے تاخیر کا شکار، حکومت نیند سے جاگے
بی آر ٹی ایشیا کی 3 بہترین ٹرانسپورٹ سروسز میں شامل
ٹرانس پشاور کا کہنا ہے بی آر ٹی پشاور اپنے بیڑے میں 85 بسوں کا اضافہ کرنے جارہی ہے۔ کمپنی کے مطابق بی آر ٹی پر سفرکرنے والوں کی یومیہ تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے جن میں 25 فیصد خواتین شامل ہیں۔
Peshawar BRT is adding 86 new buses to its fleet. The ridership has now crossed 250K daily commuters 25% of whom are female. The new buses are in final stages of production and will be run, on priority basis, from Pishtakhara to Mall Road and Chamkani to Malik Saad station. pic.twitter.com/BBTj5s6PIz
— TransPeshawar (@TransPeshawar) May 9, 2022
کمپنی کے مطابق نئی بسیں تیاری کے آخری مراحل میں ہیں اور ترجیحی بنیادوں پر پشتخرہ سے مال روڈ اور چمکنی سے ملک سعد اسٹیشن تک چلائی جائیں گی۔