حکومت کی صدر مملکت پر اور صدر کی حکومت پر تنقید
سابق وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب دے دیا، حکومت تبدیلی کی مبینہ سازش کی تحقیقات ہونی چاہئیں، صدر عارف علوی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹر پر بیان دیا ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب دے دیا ہے، جوابی خط میں انہوں نے حکومت میں تبدیلی کی مبینہ سازش کی تحقیقات پر زور دیا ۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ حکومت میں تبدیلی کی مبینہ سازش کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق وزیر اعظم عمران خان کے خط کا جواب
صدر مملکت کا خط میں حکومت میں تبدیلی لانے کیلئے مبینہ سازش کی تحقیقات پر زور
حکومت میں تبدیلی کی مبینہ سازش کی مکمل تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 10, 2022
ان کا کہنا تھا کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے اور عوام کو وضاحت دینے کے لیے حالات پر مبنی شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر کی طرف سے بھیجی گئی سائفر کی کاپی پڑھی تھی۔
سائفر میں ڈونلڈ لو کے ساتھ پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات کی باضابطہ سمری موجود تھی۔
صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ سائفر کی رپورٹ میں ڈونلڈ لو کے بیانات شامل ہیں جن میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائفر میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں معافی اور ناکامی کی صورت میں سنگین نتائج کا ذکر بھی ہے۔









