عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی سوشل میڈیا جنگ، گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی جانب مبینہ طور پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ بالکل عریاں دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان اور ایم این اے عامر لیاقت حسین کو دانیہ شاہ کی شکل میں ہم پلہ مخالف مل گیا ہے ، عامر لیاقت حسین کی فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے جو وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر یہ ویڈیو ان کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے ریکارڈ کی اور لیک ہے۔ ویڈیو میں ایم این اے عامر لیاقت حسین کو مکمل طور پر عریاں دیکھا جا سکتا ہے تاہم عامر لیاقت نے تاحال ویڈیو پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت نے دانیا کو ان فالو کردیا، سابقہ بیگمات کے گن گانے لگے

عامر لیاقت اپنی اہلیہ سے متعلق افسوسناک حقائق سامنے لے آئے

گزشتہ ہفتے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

اس خبر کے اعلان کے بعد سے سیدہ دانیہ شاہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہت زیادہ متحرک دکھائی دے رہی ہیں۔

MNA Amir Liaquat Hussain

خلع کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سیدہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں بالغوں کی ویڈیوز بنانے پر مجبور کرتا تھا اور پھر وہ ان ویڈیوز کو "بیرون ملک لوگوں کو بھیجتا” ہے۔

دانیہ شاہ نے الزام لگایا ہے کہ "اس نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو عامر لیاقت نے اسے پانچ دن تک کمرے میں بند رکھا۔”

سیدہ دانیہ شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس (عامر لیاقت) نے اسے "غیر محرم مردوں کے سامنے پیش ہونے پر مجبور کیا”۔

عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ نے عامر لیاقت پر نامرد ہونے اور شراب اور منشیات استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا۔

MNA Amir Liaquat Hussain

ایک نجی وی ٹی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ ’’وہ (عامر لیاقت) بہت ظالم تھے۔ وہ مجھے چار چار دن تک کمرے میں بند رکھتا تھا ، وہ مجھے وقت پر کھانا نہیں دیتا تھا اور رات بھر مجھے جگائے رکھتا تھا۔ میں ابھی کمسن ہوں میری عمر اتنی بھی نہیں جتنی دکھائی دیتی ہے۔‘‘

سیدہ دانیہ شاہ کا کہنا تھا ’’وہ مجھے ذلیل کرتا تھا ، وہ ہر وہ کام کرتا تھا جو مجھے ناپسند ہوتا تھا۔ وہ میرے ساتھ بدتمیزی کرتا۔ وہ مجھے اِدھر اُدھر دھکے دیتا تھا ، وہ مجھے گولی مارنے کی دھمکی دیتا تھا ، یہاں تک کہ اس نے میرا گلا گھونٹنے کی کوشش کی،‘‘

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کی جانب سے خلع کا دعویٰ دائر کیے جانے کے بعد رواں سال فروری میں تیسری شادی کی تھی۔

49 سالہ لیاقت اور 18 سالہ شاہ نے رواں سال فروری میں شادی کی۔ یہ خبر سیدہ طوبیٰ انور کی عامر لیاقت سے علیحدگی کے اعلان کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سامنے آئی تھی۔

متعلقہ تحاریر