پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار، ڈالر 192 روپے کا ہوگیا

پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے، امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ جاری ہے، امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 75 پیسے کا اضافہ ہوا۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 191 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 192 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

موجودہ حکومت میں امریکی ڈالر 8 روپے 84 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ رواں مالی سال ڈالر کی قیمت 34 روپے 23 پیسے بڑھ چکی ہے۔

ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملک کے مجموعی قرضوں پر 4200 ارب روپے کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر