کم عمر مداح کی عمران خان سے ملاقات، کسی نے کی تنقید تو کوئی خوشی سے نہال
ایک نوعمر بچے ابوبکر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے جذبات قابو نہ رکھ سکا، سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایک کم عمر مداح نے ان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بچہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رو پڑا۔
اس نے عمران خان صاحب کو ایک مارکر دیا اور ہاتھ کے اشارے سے اپنی قمیض پر آٹوگراف دینے کی درخواست کی۔
Oh come on! The kid is meeting his hero. Mentally weak because he’s unable to contain his happiness? Politics really has done a number on most of us. https://t.co/CT6lmrxoZs
— Gule (@gulmeenay) May 12, 2022
مختصر سی ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوعمر ابوبکر عمران خان سے ملاقات کے بعد فرط جذبات سے خود کو قابو نہیں کر پا رہا۔
ابوبکر اپنے ہیرو سے ملنے کے بعد خوشی کے آنسوؤں سے رو رہا ہے۔
صحافی خرم شہزاد نے ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کر کے کیپشن دیا کہ اس بچے کو ماہر نفسیات کو دکھانے کی ضرورت ہے۔
اس کو اپنے جذبات کو قابو میں رکھنے کے لیے علاج ہونا چاہیے۔
خرم نے کہا کہ کسی سے محبت کرنا ٹھیک ہے لیکن جذباتی طور پر بالکل ٹوٹ جانے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ذہنی طور پر کمزور ہیں۔
خرم کی اس ٹویٹ کے جواب میں گل مینے خان نے کہا کہ کیا ہوگیا ہے آپ کو؟ یہ بچہ اپنے ہیرو سے مل رہا ہے۔
وہ ذہنی طور پر کمزور اس لیے ہے کہ وہ اپنے خوشی کو قابو نہیں کر پا رہا؟
گل مینے نے مزید کہا کہ سیاست نے واقعی ہم سب پر کچھ زیادہ ہی اثر کر دیا ہے۔









