ہمارے خلاف نیوٹرلز نے سازش کی، شیریں مزاری کی پریس کانفرنس
گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مراسلے کی پہلی لائن یہی تھی عمران خان اقتدار میں رہے تو پاکستان سفارتی طور پر تنہا رہ جائیگا۔

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ نیوٹرلز ہمارے خلاف سازش میں ملوث تھے، مبینہ مراسلے کی پہلی لائن یہی تھی کہ عمران خان اقتدار میں رہے تو پاکستان سفارتی طور پر تنہا ہو جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف بیرونی سازش کا نتیجہ یہ نکلا کہ معیشت تباہ ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے، ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائیں تب تک پیکج نہیں ملے گا۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ چوروں کو لا کر منی لانڈرنگ کیسز ختم کروانے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان بھارت کے ساتھ اپنی نجی تجارت کھولنا چاہ رہا ہے، اگر آپ بھارت سے تجارت نہیں کر رہے تو یہ کامرس آفیسرز کی تعیناتی کس لیے ہورہی ہے؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن چکے ہیں، سندھ ہاؤس جانے والے منحرف اراکین کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کوئی ثبوت قبول نہیں کر رہے۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ہمیں حکومت کے دوران سب ست زیادہ خراب وزیر قانون فروغ نسیم نے کیا۔









