”قاتل حسیناؤں کے نام“ کی برطانیہ میں ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمئر

اداکارہ ثروت گیلانی کی ورلڈپریمیئر کے انعقاد پر ویب سیریز کی پوری ٹیم کو مبارک باد، قاتل حسیناؤں کے نام10دسمبر 2021 کو ریلیز ہوئی تھی

اداکارہ ثروت گیلانی ، صنم سعید اور سمیعہ ممتاز کی ویب سیریز”قاتل حسینوں کے نام“  کا  لندن میں 24ویں یو کے ایشین فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر ہو گیا۔

ورلڈپریمیئر کے انعقاد پر اداکارہ ثروت گیلانی کی پوری ٹیم کو مبارک باد۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی گلوکارہ سنندا شرما کس پاکستانی ڈرامے کی دلدادہ نکلیں؟

ہنزہ کے نوجوانوں نے پسوڑی کو نئے انداز میں پیش کردیا

بھارتی نژاد برطانوی  ہدایت کارہ مینو گور کی تیار کردہ ویب سیریز کی کہانی فرجاد نبی اور مینو گور  نے مشترکہ طور پر لکھی ہے ۔یہ ویب سیریز سات خواتین کی چھ کہانیوں پر مشتمل ہے جو سماج سے لڑ کر کنٹرول حاصل کرتی ہیں ۔

ویب سیریز کی کاسٹ میں   احسن خان، عثمان خالد بٹ، شہریار منور، سلیم معراج، مہر بانو، فائزہ گیلانی، بیو رانا ظفر، اور ایمان سلیمان  بھی شامل ہیں ۔

قاتل حسینوں کے نام کو اندرون شہر کی لازوال گلیوں میں فلمایا گیا ہے ،  دھوکہ دہی، غصے اور انتقام کے جال میں بُنے ہوئی  پیار، ہوس، طاقت اور نجات  کی کہانیوں کو پیش  کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

ہر کہانی میں خواتین کی بے خوفی اور ان کے دھوکے کا بدلہ لینے کے عزم کو دکھایا گیا ہے۔ تجسس،پر اسراریت اورلمحہ بہ لمحہ بدلتی کہانیوں پر مشتمل ویب سیریز کوحسن رضا عابدی اور شیلجا کیجریوال نے پروڈیوس کیا ہے۔

6 اقساط  پر مشتمل  یہ  ویب سیریز 10 دسمبر 2021 کو ریلیز زی5 پر ریلیز کی گئی تھی ۔اداکارہ ثروت گیلانی نے یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں  ورلڈ پریمیئر کے انعقاد پر ” قاتل حسیناؤں کے نام“ کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ تحاریر