لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی عمران خان کو دعوتِ خطاب
بار ایسوسی ایشن نے دعوت نامے میں لکھا کہ آپ وکلا کو ملک کی سیاسی اور آئینی صورتحال سے متعلق آگاہ کریں، فیصل حسین کی ٹویٹ۔

لاہور بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خطاب کے لیے دعوت نامہ بھیجا ہے، یہ بات سپریم کورٹ کے معروف وکیل فیصل حسین نے ٹوئٹر پر بتائی۔
فیصل حسین نے عمران خان کو بھیجے گئے دعوت نامے کی تصویر بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی۔
ایشیا کی سب سے بڑی بار ایسوسی ایشن لاہور ڈسٹرکٹ بار نے عمران خان صاحب کو دعوتِ خطاب دے دی۔ لاہور سیاسی تحریکوں کا مرکز ہے۔جب لاہور بار سیاسی لیڈروں کو دعوت دے تو سمجھ جائیں- پاکستان کی سب سی مظبوط اور تن آور وکلاء تنظیم سیاست کا دھارے کا رخ متعین کرتی ہے۔ pic.twitter.com/madwRexZe6
— Faisal Hussain (@faisal_fareed) May 15, 2022
انہوں نے کہا کہ لاہور سیاسی تحریکوں کا مرکز ہے، جب لاہور بار سیاسی رہنماؤں کو دعوت دے تو سمجھ جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے مضبوط تنظیم سیاسی دھارے کے رخ کا تعین کرتی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے دعوت نامے میں کہا گیا کہ بار ایسوسی ایشن کی اعلیٰ سطحی کمیٹی چاہتی ہے آپ کو 18 مئی کو دعوت خطاب دیتی ہے۔
خط میں لکھا ہے کہ آپ وکلا سے خطاب میں موجودہ سیاسی اور آئینی صورتحال پر بات کریں اور ملک کی معاشی و سلامتی پر اس کے اثرات سے آگاہ کریں۔









