کیا مہوش حیات ہالی ووڈ میں انٹری دینے والی ہیں؟
آج کل خوبصورت اداکارہ ہالی ووڈ فلموں کے ڈائیلاگز پر لپ سنک کرکے ویڈیوز اپ لوڈ کر رہی ہیںِ، افواہیں ہیں کہ وہ ہالی ووڈ جارہی ہیں۔
خوبصورت اور اسمارٹ اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں وہ کسی انگریزی فلم کے چند ڈائیلاگز پر لپ سنک اور اداکاری کر رہی ہیں۔
ڈائیلاگز انگریزی میں ادا کیے گئے ہیں جن کا اردو ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ‘میں اسے پسند نہیں کرتی، نہیں، میں اسے پسند نہیں کرتی’۔
View this post on Instagram
اس کے بعد اچانک ان کا موبائل فون بجتا ہے اور وہ بہت دلچسپی کے ساتھ فون دیکھتی ہیں کہ شاید ‘اسی’ شخص کا پیغام ہوگا جس کو وہ پسند نہیں کرتیں لیکن وہ کسی اور کا میسج تھا۔
یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے کیپشن دیا کہ میں اسے پسند نہیں کرتی لیکن شاید ۔۔۔۔۔ میں اسے پسند کرتی ہوں۔
معروف فیشن ڈیزائنز ایچ ایس وائے ( حسن شہریار خان ) نے بھی مہوش کی اس پوسٹ پر کمنٹ کیا۔
انہیں اس پوسٹ سے کیا سمجھ آیا یہ تو ایچ ایس وائے ہی بہتر جانتے ہیں البتہ انہوں نے سرخ دل والے چار ایموجی بنا کر کمنٹ کر دیا۔
افواہیں ہیں کہ مہوش حیات ممکنہ طور پر ہالی ووڈ میں انٹری دینی والی ہیں کیونکہ پچھلے چند دنوں سے وہ انگریزی ڈائیلاگز پر ڈبنگ کر کے ویڈیوز اپ لوڈ کر رہی ہیں۔