بہت محنت کی ہے، دم مستم دیکھنے ضرور جائیں، عمران اشرف

اداکار نے انسٹاگرام پر مداحوں سے فلم دیکھنے کی درخواست کردی، عمران اشرف اور امر خان کی فلم دم مستم عیدالفطر پر ریلیز ہوئی تھی۔

ورسٹائل اداکار عمران اشرف نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ رینج روور جیپ کے بونٹ پر بیٹھ کر پوز دے رہے ہیں۔

عمران اشرف نے لکھا کہ ہزاروں خوابوں بے انتہا کوشش اور آپ سب کی دعا سے میں دم مستم کا حصہ بنا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

انہوں نے کہا کہ اس کردار کے لیے بہت محنت کی ہے، تو میرے لیے یہ فلم ضرور دیکھنے جائیں۔

اس کے بعد عمران نے اپنے تمام یادگار کرداروں کے نام لکھتے ہوئے کہا کہ آپ کا ‘بھولا، بِلّو، موسیٰ، شمّو’۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی ڈپٹی چیف آف مشن مارٹن ڈاسن فلم” دم مستم“ کے معترف

سید نور اپنی فلم کو ملٹی پلیکس سینما میں جگہ نہ ملنے پر افسردہ

عمران اشرف کی اس انسٹاگرام پوسٹ پر ان کی ساتھی اداکارہ امر خان نے ایموجی بنا کر کمنٹ کیا۔

عمران اشرف کی فلم دم مستم اس عیدالفطر پر ریلیز ہوئی تھی جس نے شائقین میں کافی مقبولیت حاصل کی۔

عیدالفطر پر ملک کے تمام بڑے سینماز میں دم مستم کا ہاؤس فل رہا۔

متعلقہ تحاریر