احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

اسلام آباد کی عدالت میں نیب نے سابق وزیر خزانہ کیخلاف کرپشن ریفرنس فائل کیا تھا، اسحاق ڈار کو پیشی پر نہ آنے پر اشتہاری قرار دیا جاچکا تھا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کا دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا ہے۔

یہ وارنٹ گرفتاری ایک کرپشن ریفرنس کی سماعت کے دوران جاری کیا گیا۔

نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس درج کروایا تھا جنہیں اس کیس میں اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے کیونکہ وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

اسحاق ڈار لندن میں ہیں اور وہ اپنے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت میں عدالت پیش نہیں ہو رہے۔

نیب ریفرنس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ذرائع آمدنی سے زیادہ کے اثاثے بنائے۔

عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرنے کو بھی مشروط کر دیا ہے۔

سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، منظور رضوی، نعیم محمود اسحاق ڈار کے ہجویری مضآربے کے ڈائریکٹرز تھے جن کی بریت کو اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

ملزمان نے اپنی بریت کی درخواستیں جمع کروائی ہوئی ہیں اور نیب ترمیمی قانون کے تحت اس ریفرنس کو چیلنج کر رکھا ہے۔

متعلقہ تحاریر