شاہد آفریدی فاؤنڈیشن بلوچستان میں پانی کی فراہمی کیلیے سرگرم

امریکی عطیہ دہندگان کے تعاون سے بلوچستان کےعلاقوں  پشین اور شاہ قلعہ میں پینے کے پانی کی اسکیموں پر کام شروع کردیاگیا

ملک میں پانی کے سنگین بحران کے پیش نظر شاہدآفریدی فاؤنڈیشن بلوچستان کے پانی سے محروم علاقوں  کی پیاس بجھانے کیلیے کمر بستہ ہوگئی۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں پانی کی قلت دور کرنے کیلیے نئے منصوبوں پر کام شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

دریائے سندھ میں پانی کی شدید کمی ، سکھر بیراج بیراج میں خوفناک صورتحال برقرار

سندھ میں پانی کی قلت کے خلاف کاشتکاروں کا ہائی وے مظاہرہ، ٹریفک معطل

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ  ملک بھر میں آنے والے پانی کے بحران کے پیش نظرشاہد آفریدی فاؤنڈیشن اپنے امریکی عطیہ دہندگان کے تعاون سے بلوچستان کےعلاقوں  پشین اور شاہ قلعہ میں پینے کے پانی کی اسکیمیں قائم کر رہی ہے۔ ہم اعتماد کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹ شاہد آفریدی نے اس حوالے سےا پنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  پانی کے بڑھتے ہوئے  بحران کی وجہ سے یہ اقدامات  ضروری ہیں۔شاہد آفریدی نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں ایسی آبادیاں جہاں پینے کا صاف پانی موجود نہیں وہاں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن صاف پانی کی رسائی کو ممکن بنانے کیلیے کوشاں ہے اور علاقے میں مزید منصوبوں کو بروئے کار لارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر