اسلام آباد ہائیکورٹ، شیریں مزاری کو رات ساڑھے 11 بجے تک پیش کرنیکا حکم

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نوٹس لے لیا، حکم نامے میں سیکرٹری داخلہ کو شیریں مزاری کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا، عدالت نے رات ساڑھے 11 بجے تک شیریں مزاری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

عدالت نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ شیریں مزاری کو آج رات ساڑھے 11 بجے عدالت میں پیش کریں۔

شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں ان کی صاحبزادی ایمان مزاری کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس کر کے حمزہ شہباز کے ساتھ کوئی پرانی دشمنی نکالی ہے۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ شیریں مزاری کی رہائی کا حکم ہم نے دیا ہے۔

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اگر شیریں مزاری کو کسی درج شدہ ایف آئی آر کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا تو ان کی رہائی کا حکم وزیراعلیٰ پنجاب کیسے دے سکتے ہیں؟

متعلقہ تحاریر