راجہ ریاض جیسے جوکر کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا تجربہ درست نہیں، فواد چوہدری
پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے راجہ ریاض کو 16 ووٹوں سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا ہے، فواد چوہدری کی شدید تنقید۔
پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف منتخب کر لیا گیا ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے قائد حزب اختلاف کے لیے پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو نامزد کیا گیا تھا۔
ایوان میں 16 ارکان نے راجہ ریاض کے انتخاب کی حمایت کی جس کے بعد انہیں قائد حزب اختلاف منتخب کر لیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راجہ ریاض کے بطور اپوزیشن لیڈر انتخاب کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
راجہ ریاض جیسے جوکرز کو قائد حزب اختلاف بنانے جیسے تجربے نہ کریں کچھ ذمہ داری کا آحساس کریں اور سنجیدہ اقدامات کریں، الیکشن کی تاریخ دیں ، نیا الیکشن کمیشن بنائیں اور قابل قبول فریم ورک کے تحت نئے انتخابات کرواؤ، https://t.co/ETNnc4smM2
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 20, 2022
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے راجہ ریاض کے اپوزیشن لیڈر بننے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ریاض جیسے جوکر کو قائد حزب اختلاف بنانے کا تجربہ غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دیں اور نیا الیکشن کمیشن بنائیں۔