بھارتی فلمساز کرن جوہر نے ابرار الحق کا گانا”نچ پنجابن“ چوری کرلیا

ابرار الحق کا مشہور زمانہ پنجابی گیت فلم” جگ جگ جیو “ میں شامل کیا گیا ہے، ابرار الحق کا شدید اظہار برہمی،قانون چارہ جوئی کا عندیہ

بھارتی فلمساز و ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینرتلے بننے والی فلم کیلیے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا مشہور زمانہ گیت”نچ پنجابن “ چوری کرلیا۔

گلوکار ابرار الحق نے  کرن جوہر کے خلاف عدالت جانے کا عندیہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

پہلی بار کینز فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم کی نمائش ہوگی

علی ظفر نے انسٹاگرام پر برہنہ تصویر کیوں شیئر کردی؟

فلم ساز کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشن نے  اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر  فلم” جگ جگ جیو “کا ٹریلر جاری کیا جس میں  ابرارالحق کا 2002 میں جاری  کیا جانے والے مشہور زمانہ پنجابی گیت  ”نچ پنجابن “چوری کیا گیا ہے۔بھارتی ہدایت کار نے ابرار الحق کے گانے کے بول ہی نہیں بلکہ اس کی دھن بھی چوری کی ہے۔

گلوکار ابرار الحق نے اپنا گانا بغیر اجازت فلم میں شامل کرنے پر ہدایت کار کرن جوہر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ابرارالحق نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے اپنا گانانچ پنجابن کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے  میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کرن جوہر جیسے پروڈیوسرز کو گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جا رہا ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ابرار الحق نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ گانے ’’نچ پنجابن‘‘ کا لائسنس کسی کو نہیں دیا گیا، اگر کوئی دعویٰ کر رہا ہے تو معاہدہ پیش کریں، میں قانونی کارروائی کروں گا.

یاد رہے فلم جگ جگ جیو میں ورون دھون اور کیارا ایڈوانی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں انیل کپور، نیتو سنگھ اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم 24 جون کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ تحاریر