نعمان اعجاز کی اپنی بیماری سے متعلق افواہوں کی مزاحیہ تردید
میں جنت انجوائے کررہا ہوں اور دعا کررہا ہوں کہ جس بھائی نے یہ خبر لگائی ہے وہ بھی فوراً پہنچے اور پھر ہم دونوں مل کر کسی اور کو مارننے کی پلاننگ کریں، سینئر اداکار
سینئر اداکار نعمان اعجاز نےاپنی سنگین بیماری سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں کومسترد کرتے ہوئے طنزیہ وڈیو جاری کردی۔
یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر متعدد پیجز اور چینلز کی جانب سے یہ خبرپھیلائی جارہی تھی کہ اداکار نعمان اعجاز کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی فلمساز کرن جوہر نے ابرار الحق کا گانا”نچ پنجابن“ چوری کرلیا
پہلی بار کینز فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم کی نمائش ہوگی
نعمان اعجاز نےانسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی وڈیو میں کہا ہے کہ میں نعمان اعجاز سیدھا جنت سے مخاطب ہوں،گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر چلی کہ میری حالت نازک اور میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہوں۔
View this post on Instagram
نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ جس بھائی نے یہ خبر لگائی اسے تو ڈھیروں فالوورز مل گئے ہوں گے اور ہوسکتا ہے کہ یوٹیوب والے اسے چار پانچ سو ڈالر کا چیک بھی دے دیں لیکن میں اسکی وجہ سے جنت میں پہنچ گیا ہوں اور اس وقت جنت انجوائے کررہا ہوں اور دعا کررہا ہوں کہ جس بھائی نے یہ خبر لگائی ہے وہ بھی فوراً پہنچے اور پھر ہم دونوں مل کر پلاننگ کریں کہ اب سوشل میڈیا پر کسے مارنا ہے۔
نعمان اعجاز نے کہا کہ ایسے بھائی کا فٹے منہ، آپ اپنا خیال رکھیں اور بالکل فکر مند نہ ہوں، اللہ کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں، بس لوگ ہی ایسے بے حس ہوگئے ہیں جنہیں شرم نہیں آتی کہ ایسی خبروں سے کتنی پریشانی ہوتی ہے، بہت افسوس ناک ہے۔
View this post on Instagram
نعمان اعجاز نے ایک اور وڈیو میں اپنے مداحوں سےاپنی بیماری سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والے فیس بک پیج کو رپورٹ کرنے کی اپیل کردی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے ٹکے ٹکے کے یوٹیوب چینل پر فالوورز اور سبسکرائبر بڑھانے کیلیے لوگوں کی بیماری کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ ایسی خبر سن کر دور بیٹھے اہلخانہ، رشتیداروں اور دوست احباب پر کیا بیتتی ہے۔ایسے یوٹیوبرز کو شرم آنی چاہے۔