ٹام کروز کی فلم”مشن امپاسبل-ڈیڈ ریکننگ پارٹ 1 “کا پہلاٹریلر جاری

ٹام کروز سمیت کئی اہم اداکاروں کی پرانے کرداروں میں واپسی، فلم آئندہ برس جولائی میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز نے اپنی نئی فلممشن امپاسبل – ڈیڈ ریکننگ پارٹ 1 کا پہلاٹریلر جاری کردیا۔

 ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری کردہ 2 منٹ اور 15 سیکنڈ پرمشتمل ٹریلر میں ایکشن سے بھرپور مناظر شامل کیے گئے ہیں جنہیں دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ٹام کروڑ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی ٹریل کی یوٹیوب وڈیو شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران اشرف کی فلم دم مستم کا مسلسل چوتھے ہفتے سنیما پرراج

حدیقہ کیانی دوبارہ نعمان اعجاز کی اہلیہ بنیں گی؟

فلم میں ٹام کروز سمیت کئی اور اہم کرداروں کی پرانے کرداروں میں واپسی دکھائی گئی ہے جبکہ کئی نئے چہرے بھی اس فلم کا حصّہ ہوں گے۔

کرسٹوفر میک کوری کی ہدایت کاری میں بنائی گئی مشن امپاسبل سیریز کی ساتویں فلم میں ونگ رمز، سائمن پیگ، ریبیکا فرگوسن، وینیسا کربی اور ہیلی ایٹول کے علاوہ دیگر اداکار بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔فلم آئندہ برس جولائی میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ تحاریر